پاکستان کے بلوچستان صوبہ کے کیچ ضلع کے مٹانی باندھ کمان علاقہ سے کل 27بندھوا ہندو مزدوروں کو آزاد کرالیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کیچ کے ڈپٹی کمشنر میر
یعقوب ماری نے نہر کے کمان علاقہ میں چھاپہ مار کر ہندو بندھوا مزدوروں کو آزاد کرایا۔ انہیں کھیتوں سے آزاد کرانے کے بعد سندھ کے میتھی علاقہ کے ان کے گاوں میں بھیج دیا ۔